چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کل لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے

جمعرات 15 اگست 2019 18:13

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کل لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز ..
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ آکل بروز جمعہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ میں مسٹر جسٹس اعجازالاحسن اورمسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں۔مقدمات کی سماعت بارے کاز لسٹ اور فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد کے پیش نظر لاہور رجسٹری کے باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے جبکہ جی پی او چوک سے اے جی آفس جانے والی سڑک عام ٹریفک کیلئے بند کردی جائے گی۔