سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 19 اگست کو طلب کر لیا

جمعرات 15 اگست 2019 18:13

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 19 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ یہ اجلاس اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ کمیٹی کو ملکی خارجی، داخلی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن ہیں۔ مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف اور دیگر سینیٹرز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔