Live Updates

پاکستان تحریک انصاف جدہ کے زیر اہتمام جدہ کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں جشن آزادی اور کشمیر سے یکجہتی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اگست 2019 20:37

پاکستان تحریک انصاف جدہ کے زیر اہتمام جدہ کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں ..
جدہ (حافظ عرفان کھٹانہ، اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اگست 2019ء) پاکستان تحریک انصاف جدہ کے زیر اہتمام جدہ کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں جشن آزادی اور کشمیر سے یکجہتی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد چودہ اگست ۲۰۱۹ بروز بدھ کیا گیا جس میں سیکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی عجب خان دیشانی سابق سیکرٹری جنرل نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کیا پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور ترجمہ سے قاری محمد آصف صاحب نے کیا اس کے بعد جناب اصغر خان دیشانی نے نعت رسول مقبول کا ہدیہ عقیدت پیش کیا جدہ کے بانی اراکین میں سے ایک جناب عدنان فاروقی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، انہوں نے مسئلہ کشمیر کی مختصر تاریخ بیان کی ، انہوں نے حاضرین کو بنک کے ذریعہ پیسے پاکستان منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے اسپیکر اور مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سے اپیل کی کہ پارٹ کی ہائی کمان تک یہ بات پہنچائی جائے کہ جن لوگوں نے بنک سے قرضہ لیکر معاف کروایا ان سے قرضہ وصولی کی جائے اور اگراس سلسلہ میں قانون میں کوئی سُقم ہے تو اسے دور کیا جائے ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی نے کشمیر کے حوالہ سےاردو اور عربی میں شاعری کرکہ محفل گرما دی سید حیدر علی نے پرجوش انداز سے کشمیر کے حوالہ سے تقریر کہ اور بتایا کہ مسلمان اور کافر سپاہی میں فرق شوقِ شہادت کا ہوتا ہے دِیر وِنگ کے سابق صدر اصغر خان شینواری نے خطاب کیا اور جناب اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ دِیر کا دورہ کریں اس کے بعد پاکستان ایمبیسی اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا جس میں قائد اعظم ، مادر ملت اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو پیش کیا گیا تھا باجوڑ وِنگ کے سابق صدر جناب ممتاز خان سلارزئی نے اپنے خطاب میں ہندوستان کے ٹکڑے ہونے کی پیشن گوئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے کشمیر کے حوالہ سے دستاویزی فلم پیش کی جس میں بھارتی افواج کے کشمیری عوام پر کئے گئے ظلم و سِتم دیکھائے گئے تھے پاکستان کی ثقافت کے حوالہ سے پاکستان ایمبیسی اسکول کے بچوں نے ٹیببلو پیش کیا ، اس ٹیبلو کی تیاری بھی پچھلے ٹیبلو کی طرح ومن ونگ کی سابق نائب صدر ثریا جبیں نے کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان ایمبیسی اسکول کی معلمہ مسز بِنت الحسن نے کشمیر کے حوالہ سے فِکر انگیز شعروں سے مزین مدلل تقریر پیش کی۔ ایک چھوٹی بچی سارہ سلطان نے خوبصورت نغمہ پیش کیا اور حاضرین محفل کو اپنے ساتھ گانے پر مجبور کردیا اس کے بعد عامر خان نے مِلی نغمہ پیش کیا اب باری تھی جدہ کے اپنے انجینئر افتخار چودہری کی جو پاکستان تحریک انصاف میں مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کے عہدہ پر فائز ہیں - انہوں نے تفصیل سے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی ، اپنے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی کی سعودی عرب میں ابتدائی جدوجہد کے بارے میں بھی بتایا تقریب کے مہمانِ خصوصی اور آخری مقرر اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے سب سے پہلےمنتظمین کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا پھر انہوں نے یوم آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے حکومتی موقف پیش کیا ، اور بتایا کہ ہم سفارتی محاذ پر اپنے جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مجبور کریں گی کہ وہ کشمیریوں کو اسکا حق رائے دہی دے تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور ۱۴ اگست کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات