سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی،صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی و دیگر کا صوبائی وزیر بلدیات کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 15 اگست 2019 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی، بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماسعید احمد ہاشمی، صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انھوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔