مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

جمعہ 16 اگست 2019 13:06

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پیر 19 اگست کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی حکومت اور اپوزیشن کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے 25 ارکان پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم، گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔