ملک کے مختلف حصوں میں 4.9شدت کازلزلہ

جمعہ 16 اگست 2019 13:18

ملک کے مختلف حصوں میں 4.9شدت کازلزلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی طرح کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔