جاپان میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا

جمعہ 16 اگست 2019 13:25

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) جاپان میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بڑے طوفان سے چلنے والی گرم ہوا کی وجہ سے بحیرہ جاپان کے رٴْخ پر واقع علاقوں خصوصاً ہوکٴْوریکٴْو خطے اور شمال مشرقی جاپان میں گرمی کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ نیگاتا پریفیکچر کے شہر تائی نائی میں گزشتہ روز تین بجے درجہ حرارت 40.7 ڈگری سیلسیئس پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ناگااوکا شہر کے ضلع تیرادوماری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6 ڈگری جبکہ سانجو شہر میں 40 ڈگری رہا۔یاماگاتا پریفیکچر کے شہر تسوٴْرواوکا کے ضلع نیزٴْوگاسیکی میں درجہ حرارت 40.4 ڈگری رہا جبکہ اِشی کاوا پریفیکچر کے قصبے شیکا میں 40.1 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید حاری طوفان کروسا سے آنے والی گرم ہوائیں ملک بھر میں شدید گرم موسم کا سبب بن رہی ہیں۔ اس کے مطابق گرم ہوا ملک بھر میں پھیلے پہاڑوں سے گزر کر فوئین ہواؤں میں تبدیل ہوتی ہے اور بحیرہ جاپان کے رٴْخ پر واقع علاقوں میں چلتی ہے۔

متعلقہ عنوان :