Live Updates

پاکستان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر حامد میر نے بھارت کے سابق چیف جسٹس کو کرارا جواب دے دیا

کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ نے وزیراعظم عمران خان کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ حامد میر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اگست 2019 13:32

پاکستان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر حامد میر نے بھارت کے سابق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2019ء) : پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے وزیراعظم عمران خان اور موجودہ پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بھارت کے سابق چیف جسٹس کو کرارا جواب دے دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر نے کہا کہ محترم مرکنڈے کاٹجو کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ نے چند ماہ قبل وزیراعظم عمران خان کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ کیا تھا، جب انہوں نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

اب مجھے پائلٹ کا نام تو نہیں یاد ، ہاں البتہ یہ ضرور یاد ہے کہ اُس نے ہماری چائے کی تعریف کی تھی۔
قبل ازیں بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی فواد چودھری کو مبارکباد ، جنہوں نے پاکستان کے اصل مسائل یعنی غربت، بے روزگاری، بھوک، طبی سہولیات کی عدم فراہمی سمیت ایسے دیگر مسائل سے توجہ ہٹا کر کشمیر کے معاملے کی جانب دلا دی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اس سے قبل کئی مرتبہ وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے اعلان پر بھی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور ان کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے متاثر ہوا ہوں، عمران خان کی تقریر میں فہم اور تحمل کا پیغام تھا، جبکہ بھارتی سیاستدان جنگی جنون پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ابتداء میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا۔ لیکن وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے معلوم ہوا کہ وہ امن کے خواہاں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات