بلاول بھٹو کے بارش اور پانی سے متعلق بیان پر ارشاد بھٹی کا زبردست جواب

سینئیر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ایک ہی ٹویٹر پیغام میں بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اگست 2019 13:49

بلاول بھٹو کے بارش اور پانی سے متعلق بیان پر ارشاد بھٹی کا زبردست جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2019ء) : کراچی ڈوبنے اور کراچی میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو کئی مشکلات کا سامنا رہا جس پر بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان نے شہریوں کے زخموں پر نہ صرف نمک چھڑکا جبکہ بارش اور پانی سے متعلق بیان دے کر بلاول بھٹو زرداری خود بھی مذاق کا نشانہ بن گئے۔ ایسے میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو کرارا جواب دے دیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ارشاد بھٹی نے کہا کہ جب بارش آتاہے تو پانی آتاہے۔ جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ جب زیادہ پانی آتا ہے تو پانی میں کرنٹ آتا ہے۔ جب زیادہ کرنٹ آتا ہے تو بندہ مر جاتا ہے۔ جب بندہ مرجاتا ہےتو اس کےاکاؤنٹ میں پیسہ جمع ہوتا ہے اورجب اکاؤنٹ میں زیادہ پیسہ ہوتا ہےتو میرا اور ایان علی کا اس اکاؤنٹ سے ٹکٹ بنتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام بُری طرح متاثر ہے جبکہ سڑکیں ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگیں۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگنے کے بھی کئی واقعات پیش آئے جس میں اب تک مجموعی طور پر 30 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کراچی کی کئی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کراچی کے لوگ اس صورتحال میں سخت پریشانی کا شکار تھے جب اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مضحکہ خیز بیان سامنے آگیا۔ ایک نیوز کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کراچی کی موجودہ صورتحال اور پانی جمع ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے، جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ بلاول بھٹو کو اس بیان کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
۔