شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات

جمعہ 16 اگست 2019 15:16

شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات
سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) سرگودھا شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، شہر کی مختلف یونین کونسلز میں آوارہ کتوں کی بہتا ت ہے۔

(جاری ہے)

آوارہ کتوں کے غول کے غول کھلے عام پھر رہے ہیں اور موقع ملنے پر یہ انسانوں کے علاوہ جانوروں پر بھی حملہ کرنے سے دریغ نہیں کرتے جس کی وجہ سے گلی محلوں میں کھیلنے والے بچوں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوتی جارہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ شہریوں کی آوارہ کتوں سے جان چھوٹ سکے۔

متعلقہ عنوان :