Live Updates

ہمارے سیلیکٹڈ وزیراعظم ٹویٹر پر مودی کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں

عمران خان کو ان کی قابلیت کے عین مطابق سیلیکٹ کیا گیا ہے۔ ریحام خان کا وزیراعظم پر تنقیدی وار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اگست 2019 15:01

ہمارے سیلیکٹڈ وزیراعظم ٹویٹر پر مودی کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کو ان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر سیلیکٹڈ قرار دے دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیلیکٹڈ وزیراعظم ، مودی کو ٹویٹر پر منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ مجھے تو لگتا ہے انہیں ان کی قابلیت کے عین مطابق سیلیکٹ ہی ٹویٹر کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس محاذ پر سابق وزراء اعظم بہت کمزور تھے ۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل اسٹاک ایکسچینج 42500 پوائنٹس پر تھا اور آج تبدیلی کے ایک سال کے بعد اسٹاک ایکسچینج 28935 پوائنٹس پر آگیا۔ تبدیلی اور سیلیکٹڈ کی زبردست کارکردگی کی وجہ سے ایک سال میں اسٹاک مارکیٹ 30 فیصد سے زیادہ گری۔

(جاری ہے)

اس عظیم کامیابی کا سہرا سیلیکٹ کرنے والوں کو بھی جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان ان کو کئی مرتبہ سیلیکٹڈ کا خطاب دے چکی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر 4 اگست کا ٹویٹ شئیر کیا اور کہا کہ جلدی جلدی بند کر دو مریم کو۔ باہر رہے گی تو سلیکٹڈ کی اوقات ساری دنیا کو پتا چل جائے گی۔
انہوں نے موجود حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز سے عوام کی محبت اور عوام میں مریم کی مقبولیت دیکھ کر Fascist حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی تھی۔ اس وجہ سے آخری حربے کے طور پر ان کو گرفتار کر لیا لیکن یہ آخری حربہ کٹھ پتلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات