ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 16پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کاشکار

جمعہ 16 اگست 2019 15:26

ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 16پروازیں منسوخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 16پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کاشکارہوئیں ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں سرین ایئر کی کراچی جانے والی پرواز 521اور آنے والی پرواز 520،چائنہ ایئر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،سرین ایئر کی کراچی جانے والی پرواز 523اور آنے والی پرواز 522،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654اور آنے والی پرواز 653،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور انے والی پرواز 306،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758اورایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471شامل جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکارہوئیں ۔ تاخیر شکار ہونے والی ٹرینوںمیںکراچی ایکسپریس ، شالیمار ایکسپریس ،پاک بزنس ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس ،ملت ایکسپریس ، جناح ایکسپریس ،کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ،تیز گام ایکسپریس ،کراچی سے آنے والی گرین لائن ایکسپریس اورجعفر ایکسپریس شامل ہیں۔