کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں دھماکہ ،5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اگست 2019 15:20

کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں دھماکہ ،5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2019ء) : کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں کلی قاسم کے مدرسے میں دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال علم نہیں ہو سکا۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سکیورٹی اور ریسکیو اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :