کشمیر کی خود مختاری نوشتہٴ دیوار ہے ،سیدیوسف رضاگیلانی

جمعہ 16 اگست 2019 16:20

کشمیر کی خود مختاری نوشتہٴ دیوار ہے ،سیدیوسف رضاگیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) کشمیر کی خود مختاری نوشتہٴ دیوار ہے انڈیا بربریت پیدا کرکے پورے ایشیائی خطے میں دہشت گردی کا نیا کلچر پیدا کررہا ہے۔ یہ بات سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی بلاول بھٹو فورس جنوبی پنجاب کے صدر رانا ذوالفقار علی کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید سے لے کر آج تک پیپلزپارٹی نے کشمیر کا مقدمہ کو باوقار انداز میں پیش اور دفاع کیا ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے عید کی مصروفیات کشمیر میں ادا کرکے ثابت کردیا کہ وہ موجودہ نسل کے حقیقی لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے مسلط کردہ قید و بند نے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رانا ذوالفقار علی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں جوش اورولولہ کے لئے بلاول بھٹو کو تفصیلی دورے کی دعوت دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری شہزاد رسول، رائو عبداللہ سیکرٹری انفارمیشن ،آصف رسول اعوان، محمد علی بلوچ، سوشل میڈیا انچارج سینئر نائب صدر رانا افضل ، رانا دانش ، محمد ارشد، ضیغم گیلانی شریک تھے۔