بھارت کی اقوام متحدہ اجلاس سے قبل دنیا کا امن خطرے میں ڈالنے کی دھمکی

انتہا پسند مودی سرکارنے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے،بھارت اب تک نو فرسٹ یوز کی پالیسی پر قائم رہا، مستقبل میں اس کا انحصار حالات پر ہوگا۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی گیڈر بھبکی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 اگست 2019 16:17

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2019ء) بھارت نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل دنیا کا امن خطرے میں ڈالنے کی دھمکی دے دی، انتہا پسند مودی سرکارنے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے،بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نےگیڈر بھبکی دی ہے کہ بھارت اب تک نو فرسٹ یوز کی پالیسی پر قائم رہا، مستقبل میں اس کا انحصار حالات پر ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیردفاع کے بیان نے جنوبی ایشیا کے امن کو خطر ے میں ڈال دیا ہے۔ انتہا پسند مودی سرکار کےوزیر دفاع کی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیا ہے؟ اب اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نےگیڈر بھبکی دی ہے کہ بھارت اب تک نو فرسٹ یوز کی پالیسی پر قائم رہا، مستقبل میں اس کا انحصار حالات پر ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی سے11 اور13مئی 1998ء میں 5 ایٹمی دھماکے کیے۔ بھارت نے 1974ء میں تمام بین الاقوامی قوانین کے منہ پر طمانچہ رسید کیا اور ایٹمی دھماکے کیے۔ جس کے جواب میں مجبوراً پاکستان کو بھی ایٹمی طاقت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔اور پاکستان نے بھارتی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کیے۔جس سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔

جبکہ بھارت کواس عمل سے بازرکھنے کیلئے نیوکلیئرسپلائرزگروپ کا 1974ء میں قیام عمل میں آیا۔ بھارت نے دھماکے کرکے این پی ٹی اورسی ٹی بی ٹی پرعالمی معاہدوں اورقوانین کو سبوتاژکیا۔ دوسری جانب او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کا یہ بیان میرے جدہ اجلاس میں شرکت کے بعد سامنے آیا ہے، کشمیر آج صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔

وہ آج یہاں گفتگو کررہے تھے۔ میرے جدہ اجلاس میں شرکت کے بعد اوآئی سی کا بیان سامنے آیا ہے کہ او آئی سی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزيرخارجہ ڈاکٹرنالیڈی پنڈورسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ کوسکیورٹی کونسل کو لکھے خط سے آگاہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔ جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال کومانیٹرکر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ12روزسے کرفیو کے باعث عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوراک اورادویات تک میسرنہیں ہورہیں۔ بھارت غیرآئینی اقدامات کے ذریعے خطے کے امن کوتہہ وبالاکرنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں موبائل، انٹرنیٹ اورمواصلات کے تمام ذرائع بند کردیئے گئے ہیں۔