پولیس کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، چرس، ناجائز اسلحہ برآمد، 21 ملزمان گرفتار

جمعہ 16 اگست 2019 16:43

پولیس کی منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران چرس برآمد کر کے 21ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ پولیس آفیسرسرگودھا حسن مشتاق کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 21ملزمان غلام عباس ، احمد سعید عابد رحمان ،الفت عباس،عامر، عمران، حمزہ، خالد، یوسف ،ممتاز، عاقب، محمد علی ، خرم شہزاد، صفدر عباس ،نور محمد ،شبیر احمد، علی حسن،لیاقت، شفقت اللہ، آصف، قاسم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2960گرام چرس، چالوبھٹی سمیت 465بوتل شراب اورناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ،ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :