ہمارا ڈاکٹرائن دُشمن کی سوچ سے پہلے اٹیک کرنے کا ہے

معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے بھارتی وزیر دفاع کو منہ توڑ جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 اگست 2019 16:50

ہمارا ڈاکٹرائن دُشمن کی سوچ سے پہلے اٹیک کرنے کا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2019ء) : مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل ہی بھارت نے نیوکلئیر پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا جس پر سینئیر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے بھارتی وزیر دفاع کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صابر شاکر نے کہا کہ مسٹرناتھ! عظیم پاکستانیوں کا مقدس مقام چاغی ہے جہاں گریٹر پاکستان ایٹمی قوت بنا۔

ہمارا ڈاکٹرائن ''دُشمن کی سوچ سے پہلے اٹیک کرنے کا ہے'' تاکہ مسلم اور سکھوں کو ہندواتا سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مُودی سرکار27 فروری کو یاد رکھے۔ابھی نندن سے پوچھ لو یا پھر کلبھوشن کو آ کر ملو۔
یاد رہے کہ کشمیر کے معاملے میں سفارتی ، سیاسی اور دفاعی محاذوں پر بے پناہ ذلت و رُسوائی سمیٹنے کے بعد بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں گیدڑ بھبکی دی کہ بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کے ڈاکٹرائن پر قائم ہیں گا تاہم مستقبل کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوکھران وہ علاقہ ہے جس نے بھارت کو ایٹمی طاقت بنایا۔

پوکھران کا ایٹمی دھماکہ اٹل بہاری واجپائی کے جوہری عزائم کا عکاس ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اس وقت کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کے لیے عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی ہندو متعصب سرکار نے ہندو راج کے عزائم کی تکمیل کے لیے پورے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس ٹویٹر بیان کو دُنیا بھر میں بہت تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دُنیا بھر کے تھِنک ٹینکس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بھارت خطے کا امن و امان تباہ کرنے پر تُل گیا ہے۔