کوئٹہ ،کچلاک کی مسجد میں نصب بم پھٹنے سے 5افراد شہید ، 15سے زائدزخمی

جمعہ 16 اگست 2019 16:58

کوئٹہ ،کچلاک کی مسجد میں نصب بم پھٹنے سے 5افراد شہید ، 15سے زائدزخمی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5افراد شہید جبکہ 15سے زائدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کلی قاسم میں واقع مسجد میں نامعلوم افراد نے امام کے منبر کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 5افراد شہید جبکہ 15سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر کچلاک اور سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔