بعد از حج آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا

جمعہ 16 اگست 2019 16:58

بعد از حج آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) بعد از حج آپریشن کا آغاز کل ( ہفتہ) سے ہوگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پہلے روز چھ پروازیں حجاج کرام کو لے کر پاکستان پہنچیں گی جن کے استقبال کیلئے حکومتی اور سرکاری شخصیات ائیر پورٹس پر موجودہوں گی ۔ بعد از حج آپریشن 14ستمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

قبل از حج آپریشن 5جولائی سے شروع ہوا تھا جو 5اگست کو مکمل ہوا تھا۔پی آئی اے نے اسلام آباد سے 46 حج پروازوں سے 13,171، کراچی سے 62 پروازوں سے 19,745، لاہور سے 51 پروازوں سے 15.562، پشاور سے 29 پروازوں سے 10,446، سیالکوٹ سے 12 پروازوں سے 4,358، ملتان سے 21 پروازوں سے 5077، فیصل آباد سے 17 پروازوں سے 1,549 اور کوئٹہ سے 56 پروازوں سے 8,350 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا ۔