ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ اگست 17:30

ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ..

نو نرسیں جو ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ میں کام کرتی تھیں،ایک ساتھ حاملہ ہوئیں اور اب ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں ہیں۔
پورٹ لینڈ، امریکا کے میئن میڈیکل سنٹر کے لیبر یونٹ میں کام کرنے والی 9 نرسوں نے اپریل سے جولائی کے درمیان اپنے بچوں کو جنم دیا۔
ہسپتال نے اس انوکھے اتفاق کی خبر مارچ میں اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس کے بعد یہ خبر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)


ماں بننے والی ایک نرس لونی سوسی نے کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے پہلے بھی وہ سب نرسیں دوست تھیں لیکن اب سب زیادہ قریب آ گئیں ہیں۔ سوسی نے بتایا کہ وہ سب ہی ایک دوسرے کا چیک اپ کرتی تھیں۔
8 اگست کو یہ سب نرسیں اور اُن کے بچے  فوٹوگرافی کے لیے برنسوک میں جمع ہوئیں، تصاویر بنانے والی فوٹوگرافر کارلے مرے کا کہنا ہے کہ انہیں اس گروپ کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آیا۔۔ ان بچوں کی عمریں 3 ہفتوں سے ساڑھے تین ماہ ہے۔

ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ..

متعلقہ عنوان :