ایف بی آر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم کر دیا گیا،سیل ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کریگا

جمعہ 16 اگست 2019 19:27

ایف بی آر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم کر دیا گیا،سیل ایف اے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیل ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے گا ۔

(جاری ہے)

ایف اے ٹی ایف سیل ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریوینو اسلام آباد کی زیر صدارت کام کرے گا ۔جلال خٹک کوسیل کاڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیل میں چھ افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیل ایف بی آر کے تمام ذیلی اداروں ایف اے ٹی ایف کی تمام معلومات حاصل کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :