ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعہ 16 اگست 2019 19:27

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے فیروز پور روڈ پر واقع پام سٹی ہاؤسنگ سکیم میںپودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آلودگی سے پاک ماحول کے لئے درخت لگانا ضروری ہے اس لئے درخت لگانا ہر شخص کی قومی ذمہ داری ہے۔ہر شہر ی کو اپنے حصے کا درخت لگا کر صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز بشریٰ نصیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :