ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے ڈویلپمنٹ سکروٹنی سب کمیٹی تشکیل

جمعہ 16 اگست 2019 19:27

ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے ڈویلپمنٹ سکروٹنی سب کمیٹی تشکیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے فیصلے کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے ڈویلپمنٹ سکروٹنی سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہی- گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی کو اس کمیٹی کا کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے -یہ کمیٹی پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں مشاورت کرے گی‘ ان کی ترجیحات کا تعین کرے گی اور ان کے بارے میں اپنی سفارشات اتھارٹی کو پیش کرے گی-گورننگ باڈی کے فیصلے کی روشنی میں ایل ڈی اے ایونیو ون کے ا لاٹیوں کو پلاٹ دینے کے لئے اس سکیم میں شامل پرائیویٹ سکیموں سے بات چیت کے لئے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا تقرر کر دیا گیا ہے اور ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا اور انجینئر عامر ریاض قریشی کو اس کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :