Live Updates

مسجد میں بم دھماکہ کرنے کرنے والے پاکستان کے کھلے دشمن ہیں ،مصطفی کمال

جب جب تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی ہے تب تب پاکستان میں بم دھماکے ہوتے ہیں، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

جمعہ 16 اگست 2019 19:27

مسجد میں بم دھماکہ کرنے کرنے والے پاکستان کے کھلے دشمن ہیں ،مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام، انسانیت اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں جو دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب جب تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی ہے تب تب پاکستان میں بم دھماکے ہوتے ہیں، بھارت کشمیر میں ناکامی کا غصہ پاکستان میں بم دھماکے کروا کر نکالتا ہی. بلوچستان سے گرفتار کئے گئے کلبھوشن یادیو اور اس جیسے دیگر دہشتگرد جاسوسوں کو انکے انجام تک جلد پہنچانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے قیام امن میں بہت قربانیاں دی ہیں، اسکے باوجود قوم متحد ہی. دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ دشمن اگر یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کی فوج 7 لاکھ ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے کیونکہ پاکستان کی 22کروڑ عوام پاکستان کی فوج ہے اور پاکستانی کی عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہو? بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات