کوئٹہ بم دھماکہ کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 16 اگست 2019 19:31

کوئٹہ بم دھماکہ کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کوئٹہ بم دھماکہ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں گشت بڑھانے، شہر کے داخلی و خارجی راستوںکی کڑی نگرانی اور ناکوں پر چیکنگ کو سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے ریڈ زون اور دیگر اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی سیکورٹی کے نظام کو مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔