بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے کی درخواست، اماراتی حکومت نے انکار کردیا

بھارت کی جانب سے گزشتہ روز بھی درخواست کی گئی تھی جسے رد کر دیا گیا تھا، جبکہ آج دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستان کا پرچم آویزاں کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اگست 2019 19:33

بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16اگست2019ء) بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے کی درخواست، اماراتی حکومت نے انکار کردیا، بھارت کی جانب سے گزشتہ روز بھی درخواست کی گئی تھی جسے رد کر دیا گیا تھا، جبکہ آج دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستان کا پرچم آویزاں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے ایک بار پھر بھارت کی عالمی سطح پر تذلیل کروا دی۔

اماراتی حکام نے بھارت کا پرچم عالمی شہرت یافتہ بُرج خلیفہ پر آویزاں کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستانیوں کو اس معاملے میں ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ آج رات 8 بج کر 45 منٹ پر سبز ہلالی پرچم بُرج خلیفہ پر پاکستانی پرچم نمودار ہو گا۔ اس معاملے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہونے والی ظلم و زیادتیوں کے باعث اماراتی حکام بھارت سے ناراض ہیں۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے بھارت کا ترنگا بُرج خلیفہ پر آویزاں نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اماراتی حکام نے دبئی کے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر نے اپنی عوام کو لالی پاپ دیتے ہوئے تمام معاملے کو تکنیکی خرابی سے جوڑ دیا۔ بھارت کو جہاں اپنے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی مہم کی صورت میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں اب اماراتی حکومت کے ایک فیصلے نے بھی بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں کے دوران دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر عمارت پر بھارتی پرچم آویزاں کر دیا جاتا تھا۔ تاہم اس مرتبہ اماراتی حکام نے 15 اگست کے روز برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں رکنے سے انکار کردیا۔تاہم اس شرمندگی پر بھی متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر کی جانب سے کمال ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔