Live Updates

{سلامتی کونسل کو بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہئے،شہبازشریف

=شہبازشریف کی ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کی مذمت، بھارتی اوچھے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بیان

جمعہ 16 اگست 2019 21:21

{سلامتی کونسل کو بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہئے،شہبازشریف
ف*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہئے، بھارتی اوچھے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ حالات کو اقوام متحدہ کے نوٹس میں لائیں اقوام متحدہ اپنے فوجی مبصر گروپ کی رپورٹ کی روشنی میں بھارت کے خلاف اقدامات کرے سلامتی کونسل کو بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔مادر وطن پر قربان ہونے والے فوجی جوان رمضان اور دو شہریوں کی شہادتوں پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرکزی رہنمائ ن لیگ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر ٹھیک سے نہیں لڑا۔آج سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہے جو کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیگا۔

شاہ محمود قریشی کو نیویارک جانا چاہئے تھا۔ شاہ محمود قریشی کو نیویارک میں بیک لابنگ کرنی چاہئے تھی۔ ایسی صورت میں شاہ محمود قریشی کے ملک میں بیٹھنے کی سمجھ نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان امریکا میں کشمیر کی ٹرافی دے کر آئے تھی احسن اقبال نے کہا کہ بھارت پاکستان کوکمزورسمجھتا ہے یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ پاک فوج دندان شکن شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کو شکست دینی ہے۔ پاکستان معاشی طور پر کمزور ہوچکا ہے۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات