کوئٹہ، سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کا صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 16 اگست 2019 21:22

Gکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2019ء) چیف آف سراوان سابق وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اوررکن قو می اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میںنواب اسلم رئیسانی نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔