حمزہ شہباز کے پروڈکشن کیلئے (ن) لیگ نے اسپیکر کو درخواست دیدی

جمعہ 16 اگست 2019 21:55

حمزہ شہباز کے پروڈکشن کیلئے (ن) لیگ نے اسپیکر کو درخواست دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) نے 21اگست کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو باقاعدہ تحریری درخواست پیش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 21اگست کو بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کے لیے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں گے۔