جنگ نہیں ہونے چاہیئے، جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹم بم مار دے گا

جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، بھارت کو پاکستانی فوج کی سوچ کا بالکل کچھ نہیں پتا، پاکستان کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار موجود ہیں: پاکستان سے غداری کرکے بھارت کے شہریت اختیار کر لینے والے طارق فتح کی مودی سرکاری کو تنبیہہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اگست 2019 22:38

جنگ نہیں ہونے چاہیئے، جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹم بم مار دے گا
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2019ء) جنگ نہیں ہونے چاہیئے، جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹم بم مار دے گا، جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، بھارت کو پاکستانی فوج کی سوچ کا بالکل کچھ نہیں پتا، پاکستان سے غداری کرکے بھارت کے شہریت اختیار کر لینے والے طارق فتح کی مودی سرکاری کو تنبیہہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے غداری کرکے بھارت کے شہریت اختیار کر لینے والے طارق فتح نے مودی سرکاری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہ کرنا۔

ہندوستانی کی چاپلوسی اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے طارق فتح نے کہا ہے کہ جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جبکہ اگر جنگ ہوئی تو پاکستان کی فوج بھارت پر ایٹم بم مارنے سے گریز نہیں کرے گی۔ طارق فتح نے مودی سرکاری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار موجود ہیں، اس لیے پاکستان سے جنگ کرنا عقل مندی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کشمیر کے معاملے میں سفارتی ، سیاسی اور دفاعی محاذوں پر بے پناہ ذلت و رُسوائی سمیٹنے کے بعد بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں گیدڑ بھبکی دی کہ بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کے ڈاکٹرائن پر قائم ہیں گا تاہم مستقبل کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوکھران وہ علاقہ ہے جس نے بھارت کو ایٹمی طاقت بنایا۔ پوکھران کا ایٹمی دھماکہ اٹل بہاری واجپائی کے جوہری عزائم کا عکاس ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اس وقت کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کے لیے عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔

اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی ہندو متعصب سرکار نے ہندو راج کے عزائم کی تکمیل کے لیے پورے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس ٹویٹر بیان کو دُنیا بھر میں بہت تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دُنیا بھر کے تھِنک ٹینکس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بھارت خطے کا امن و امان تباہ کرنے پر تُل گیا ہے۔