خضدار میں فائرنگ ، بی این پی کے رہنما امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 اگست 2019 10:33

خضدار میں فائرنگ ، بی این پی کے رہنما امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق
خضدار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2019ء) : خضدار میں شر پسندوں کی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ زہری میں نامعلوم افراد بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نواب امان اللہ زرک زئی کو نشانہ بنانے کے لئے پہلے ہی گھات لگایا ہوا تھا۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔