کوئٹہ مسجد دھماکہ، تحریک طالبان افغانستان کے کمانڈر کے بھائی جاں بحق

ہیبت اللہ اخوندزادہ کے بھائی احمداللہ اخوندزادہ دھماکے کے وقت مسجد میں موجود تھے جو کہ جاں بحق ہو گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 11:09

کوئٹہ مسجد دھماکہ، تحریک طالبان افغانستان کے کمانڈر کے بھائی جاں بحق
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2019ء) : گزشتہ روز کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ 4افراد ہلاق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کچلاک کے علاقہ میں کلی قاسم کے مدرسے میں دھماکہ ہوا۔اب خبر آئی ہے کہ اس دھماکے میں تحریک طالبان افغانستان کے کمانڈر کے بھائی جاں بحق ہو گئےہیں۔

میڈیا رپورٹ میں طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے بھائی احمداللہ اخوندزادہ دھماکے کے وقت مسجد میں موجود تھے جو کہ جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان کمانڈر کے بھائی احمداللہ اخوندزادہ کی موت کی تصدیق طالبان کی جانب سے نہیں کی گئی ہے لیکن طالبان کے گروہوں میں یہ خبر گردش کر رہی ہے اور ان کے وٹس ایپ گروپس میں بھی یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ہ طالبان کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے بھائی احمداللہ اخوندزادہ دھماکے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ پہ ہے۔ سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوبھجوائے گئے، وائرلیس پیغام میں آئی جی پنجاب نے ہدایت کہ تمام فیلڈ افسران اپنے اپنے اضلاع میں حساس اور اہم مقامات کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود فیلڈ میں نکلیں جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس مقامات اور دینی عبادت گاہوں کے گردو نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزیدتیزی لائی جائے۔