امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 17 اگست 2019 12:12

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سٹاک مارکیٹس اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے، تاہم سست عالمی اقتصادی شرح نمو اور چین امریکا تجارتی کشیدگی بارے صورتحال واضح نہ ہونے کی وجہ سے یہ کمی محدود رہی۔

(جاری ہے)

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصد گر کر 1514.70 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1523.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1 فیصد کم ہوکر 1508 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1518.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1513.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1525.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :