رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران برطانیہ کو برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 17 اگست 2019 12:33

رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران برطانیہ کو برآمدات میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران برطانیہ کو برآمدات میں 14فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران برطانیہ کو برآمدات کا حجم 123.24ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برطانیہ کو برآمدات 140.72ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح مالی سال 2018-19 ء کے ابتدائی ماہ جولائی کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران برطانیہ کو کی جانیوالی برآمدات میں 17.48ملین ڈالر یعنی 14فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :