دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 17 اگست 2019 12:48

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد295200کیوسک اور اخرج 299200کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد61000 کیوسک اور اخراج61000 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد39900کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد92400 کیوسک اور اخراج 65000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد351400 کیوسک اور اخراج 343400 کیوسک،چشمہ آمد375500کیوسک اوراخراج 355700کیوسک، تونسہ آمد386200 کیوسک اور اخراج373000 کیوسک، پنجند آمد70400 کیوسک اور اخراج 54700 کیوسک،گدو آمد 394800کیوسک اور اخراج 355000کیوسک، سکھر آمد328300کیوسک اور اخراج272900 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد159100کیوسک اوراخراج142300کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1547.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.881 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1211.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.085 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔