مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو بے شمارمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ ماریہ واسطی

خواتین کو خود مضبوط ہونا پڑے گا ،مشکل سے مشکل وقت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے

ہفتہ 17 اگست 2019 12:54

مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو بے شمارمشکلات کا سامنا کرنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو بے شمارمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاص طو رپر جنسی ہراساں کرنے کی شکایات عام ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ خواتین کو خود مضبوط ہونا پڑے گا او ر انہیں کڑے سے کڑے اور مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہا کہ اگر خواتین یہ محسوس کریں انہیں کوئی تنگ کر رہا ہے تو انہیں خاموش بیٹھنے کی بجائے فوری اس پر آواز اٹھانی چاہیے تاکہ نہ صرف وہ شخص بلکہ اس سے جڑے ہوئے دوسرے لوگ بھی خبردار ہو جائیں گے ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور یہی ا ن کا موثر ہتھیار بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :