انجمن تاجران ہری پور کے خلاف تاجروں نے احتجاجی فائنل رائونڈ شروع کر دیا

ہفتہ 17 اگست 2019 12:56

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) انجمن تاجران ہری پور کے خلاف تاجروں نے احتجاجی فائنل رائونڈ شروع کر دیا، تاجر رہنمائوں نے اے ٹی اے الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی، درخواست پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں تاجر برادری نے موجودہ کابینہ کی ہٹ دھرمی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاجر رہنمائوں عبدالحمید اعوان، چوہدری صدیق، تنویر احمد خان و دیگر نے چیف الیکشن کمشنر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اے ٹی اے کی موجودہ کابینہ کی دو سالہ مدت فروری 2018ء مین مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد ڈیڑھ سال اضافی وقت گذرنے کے باوجود نہ تو کابینہ مستعفی ہو رہی ہے اور نہ ہی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کر رہی ہے جو غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، اگر انجمن تاجران نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو پھر شدید احتجاج ہو گا اور احتجاج کا دائرہ ان کی ہٹ دھرمی تک جاری رہے گا۔