وزیر تعلیم نے نجی سکولوں کی طرف سے نامزددکانوں سے مہنگے داموں کتابوںاور کاپیوں کی خریداری کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 17 اگست 2019 13:16

وزیر تعلیم نے نجی سکولوں کی طرف سے نامزددکانوں سے مہنگے داموں کتابوںاور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیرشفقت محمودنے بعض نجی سکولوں کی طرف سے درسی کتب اور کاپیاں نامزددکانوں سے مہنگے داموں خریدنے کے لئے طلبہ پردبائو ڈالنے کی اطلاعات کا سخت سی نوٹس لیاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ عمل ہرصورت بندہوناچاہیے اور والدین کو صرف ضروری کتابیں خریدنے کاکہاجائے۔وفاقی وزیرشفقت محمودنے صوبائی حکومت کو بھی اس معاملے کانوٹس لینے اوراس کی اصلاح یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :