پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا طلبہ سے زائد فیسوں کی وصولی کرنے والے میڈیکل کالجز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 17 اگست 2019 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی) نے طلبہ سے زائد فیسوں کی وصولی کرنے والے میڈیکل کالجز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے زائد فیس وصول کرنے والے میڈیکل کالجوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اضافی رقم طلبہ کو واپس کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کو زائد فیسوں کی وصولی کے حوالے سے 50 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کا کونسل نے سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل کالجوں کو ہدایت کی ہے کہ مقامی طلبہ سے 9لاکھ50 ہزار اور غیرملکی طلبہ سے 18 ہزار ڈالر مقررہ فیس ہی وصول کی جائے۔ کونسل کی جانب سے تمام میڈیکل سٹوڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیسوں کی زائد وصولی کے حوالے سے کسی بھی قسم کے غیرقانونی اقدام کی پی ایم ڈی سی کو فوری طور پر اطلاع دی جائے۔ کونسل کی طرف سے اسے تمام میڈیکل کالجز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں عالمی معیار کے مطابق معیاری تعلیم اور کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے دو الگ الگ انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :