Live Updates

آرمی چیف نے وزیراعظم سے کہا کہ ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے، پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے، آپ بس اشارہ کریں‘۔ سینیئر صحافی کا دعویٰ

وزیراعظم نے کشمیر پر بھارتی حملے کی بات مفروضے پر نہیں کی تھی، ان کے پاس مصدقہ معلومات تھیں، آرمی چیف نے ان سے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے:عمران یعقوب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 13:56

آرمی چیف نے وزیراعظم سے کہا کہ ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے، پاک فوج مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2019ء) ’پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے‘ وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا۔ سینیئر صحافی عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہوزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر بھارتی حملے کی بات مفروضے پر نہیں کی تھی، ان کے پاس مصدقہ معلومات تھیں، آرمی چیف نے ان سے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے۔

سینیئر صحافی نے کہا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے، پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے، آپ بس اشارہ کریں‘۔ عمران یعقوب نے کہا کہ پاک فوج بالکل تیار ہے اور انکا جذبہ اتنا بلند ہے جتنا 1965میں بھی نہیں تھا۔ 
عمران یعقوب نے کہا کہ وزیراعظم نے جب کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر حملہ کیا جا سکتا ہے تو وہ مصدقہ بات کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

خیال ر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ معلومات ملی ہیں کہ بھارت کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پلوامہ جیسا ایک اور واقعہ کروایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ بھارتپلوامہ جیسے واقعات کرائے گا، پاک بھارت سرحدوں پر صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری اب گھر میں نہیں بیٹھے گا اور کشمیر پر حملہ ہو سکتا ہے۔ اب سینیئر صحافی عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاک فوج مکمل طور پہ تیار ہے اور وزیراعظم کے اشارے کی منتظر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات