Live Updates

سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس سابق قراردادوں کی نئے سرے سے توثیق ہے‘ وزیر اعظم عمران خان

کشمیریوں کی مشکلات کا تدارک کرنا عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کویقینی بنایا جائے

ہفتہ 17 اگست 2019 14:28

سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس سابق قراردادوں کی نئے سرے سے توثیق ہے‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنجیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 برس میں پہلی بار ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس مسئلے پر بات کی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیا، حالیہ اجلاس ان قراردادوں کی نئے سرے سے توثیق تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی مشکلات کا تدارک کرنا اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات