تحصیل باڑہ میں صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد ، ایم پی اے حاجی شفیق آفریدی کی بھی شرکت

اب تک باڑہ میں 70 ہزار تک مستحقین کو کارڈز جاری کئے جاچکے ہیں : انچارج صحت کارڈ امانت آفریدی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 17 اگست 2019 14:54

تحصیل باڑہ میں صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد ، ایم ..
تحصیل باڑہ، ضلع خیبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) باڑہ تحصیل میں صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں صحت کارڈ استعمال کے حوالے سے شرکاء نے مختلف سوالات کئے۔ اس موقع پر ایم پی اے حلقہ PK 107 حاجی شفیق آفریدی, ڈوگرہ میں انچارج صحت کارڈ امانت آفریدی، تحصیلدار باڑہ ذوالفقار سمیت سابقہ ایجنسی کونسلر اصغر خان اور دیگر سماجی شخصیات اور مشیران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم پی اے شفیق آفریدی نے تمام اقوام میں صحت کارڈ کے تقسیم اور اس میں درپیش دوسرے ٹیکنیکل مشکلات پر اور اسکے حل پر تفصیلی بات کی۔ اس موقع پر سپروائزر امانت آفریدی نے مختلف سوالات کے جوابات میں کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا ڈیٹا نادرہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہونے والے سروئے سے لیا ہے اور جن کے کارڈز کا ڈیٹا یعنی ریکارڈ نہیں ہے انکا شناختی کارڈ میں والد کیساتھ خاندان نمبر مشترک ہوگا۔

(جاری ہے)

کارڈ کے استعمال کے بارے کہا کہ اسوقت کارڈز کی تقسیم جاری تاہم حکومت نے اس دوران بھی علاج کی سہولت مہیا کی ہے اور اگر کارڈ کے استعمال میں کسی قسم کی مشکلات ہو تو ضلع خیبر میں تحصیل باڑہ میں ڈوگرہ, جمرود اور لنڈی کوتل میں بھی شکایات سنٹر ہیں جہاں کوئی بھی کارڈ بارے شکایت درج کر سکتا ہے۔ امانت آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تک باڑہ میں 70 ہزار تک مستحقین کو کارڈز جاری کئے جاچکے ہیں . جبکہ لگ بھگ ایک لاکھ تک مستحقین تاحال باقی ہیں۔

انہوں ہسپتالوں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال, لیڈی ریڈنگ ہسپتال, ارنم پشاور, پمز پشاور و اسلام آباد, ضیاء میڈیکل سنٹر فیز تھری چوک, الخدمت ہسپتال نشتر آباد و لنڈیکوتل, عرفان ہسپتال چاسدہ روڈ اور پاک میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن میں ضلع خیبر بشمول قبائلی اضلاع کے لوگ علاج معالجہ کرواسکتے ہیں۔