پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جہاد کا اعلان کرے ہم ایک لاکھ رضا کار پاک فوج کے شانہ بشانہ فرنٹ لائن پر لڑنے کیلئے فراہم کریں گے‘ثروت اعجاز قادری

کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے ساتھ مسلح مدد کی جانی چاہیئے ہم بھی برہان وانی بننا چاہتے ہیں خلیجی اسلامی ممالک سید علی گیلانی کے الفاظ سن لیں بھارت کے ساتھ تجارت منقطع کر دیں‘پریس کانفرنس

ہفتہ 17 اگست 2019 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی امیرانجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جہاد کا اعلان کرے ہم ایک لاکھ رضا کار پاک فوج کے شانہ بشانہ فرنٹ لائن پر لڑنے کیلئے فراہم کریں گے کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے ساتھ مسلح مدد کی جانی چاہیئے ہم بھی برہان وانی بننا چاہتے ہیں خلیجی اسلامی ممالک سید علی گیلانی کے الفاظ سن لیں بھارت کے ساتھ تجارت منقطع کر دیں اس رب کے بارے میں سوچیں جس کے سامنے انہوں نے پیش ہونا ہے عرب ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالتوں کو اپنی قراردادوں پر عمل کروانا چاہیئے بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370کا خاتمہ عالمی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ رہنماء سنی تحریک مظفرآباد صدام عباسی ، صوبائی رہنماء مفتی لیاقت علی رضوی ، سید بشیر حسین شاہ ، قاضی محمد سہیل ، سید احسن نقوی ، کامران علی قادری بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں نے آزادی کے دن کو یکجہتی کشمیر سے منسلک کر کے اچھا اقدام کیا پندرہ اگست کو یوم سیاہ پوری دنیا میں منایا گیا یوم سیاہ کسی ملک کے خلاف نہیں تھا بلکہ انسانیت کے ساتھ ہونیوالے ظلم کیخلاف تھا حکومت اور اپوزیشن نے مل کر اچھا پیغام دیا سلامتی کونسل میں پچاس سال بعد کشمیر کا مسئلہ سنا گیا جو کہ ایک تاریخی اقدام ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونیوالی سازشوں میں امریکہ اسرائیل اور بھارت کا کردار ہے لیکن ہمیں خلیجی ممالک کا مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم رکوانے میں کوئی کردار نظر نہیں آرہا اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی جا چکی ہے او آئی سی کو بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اپنی قراردادوں پر عمل کروائیں انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہمارا قلب کا رشتہ ہے کشمیری اپنے جنازے پاکستان کے جھنڈے میں دفن کرتے ہیں ہم 73واں یوم آزادی کشمیریوں کے ساتھ مل کر منائیں گے بھارت نے جس طرح کلبھوشن کے مقدمے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا ہمیں ایک لاکھ کشمیری شہداء کا مقدمہ عالمی فورمز پر لے جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے کو کشمیر کے معاملے کے ساتھ منسلک کر کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے میری پاکستان کے تمام سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ اپنی سیاست اور انا کو دفن کر دیں اور کشمیریوں کیلئے جدوجہد کریں -