قصور، کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 اگست 2019 15:53

ْقصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہاہے کہ باغبان ترشادہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلویوریا‘ایک کلو ڈی اے پی ‘ایک کلو پوٹاش فی پوداڈالنی چاہئیے اورتنے سے پودے کے پھیلائو کے برابر دائرہ میں کھادڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑدیاجائے۔