قومی ٹیم ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل روس روانہ ہو گی

19 اگست سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں عمر خان اور حمزہ الیاس ملک کی نمائندگی کریں گے

ہفتہ 17 اگست 2019 15:55

قومی ٹیم ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل روس روانہ ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل اتوار کو روس روانہ ہو گی۔ ایونٹ 19 سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ورلڈ انڈر 16 چیمپئن شپ کیلئے دو رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، حمزہ الیاس اور محمد عمر خان میگا چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں کھلاڑی باصلاحیت ہیں امید ہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے (آج) اتوار کو کراچی سے براستہ دبئی روس روانہ ہو گی۔