عامر خان کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیاگیا

وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں عامر خان کو ایس ای سی پی کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 اگست 2019 16:04

عامر خان کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیاگیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2019ء) وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد عامر خان کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کا چیئرمین تعینات کر دیا. وزارت خزانہ نے عامر خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ان کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا. نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عامر خان نے چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں عامر خان کو ایس ای سی پی کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی‘موجودہ حکومت نے عامر خان کو نومبر 2018 میں ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا تھا اور وہ کمیشن میں کارپوریٹ سپرویژن، اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگراں کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے. عامر خان کارپوریٹ بینکنگ، مالیاتی مصنوعات، کیپیٹل مارکیٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مرابحہ کو متعارف کروانے اور وئیر ہاﺅسز میں الیکٹرانک رسیدوں کے ذریعے اجناس کی ٹریڈنگ کے ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا.

عامر خان نے مائیکرو فنانس کمپنیوں کو 'ایس ای سی پی' کے دائرہ کار میں شامل کرنے کے لیے اصلاحات بھی متعارف کرائیںوہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، رائل بینک آف کینیڈا اور امیریکن ایکسپریس بینک لمیٹڈ میں اعلیٰ عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں.نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عامر خان نے چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا. یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں عامر خان کو ایس ای سی پی کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی