سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 ستمبر تک توسیع

ہفتہ 17 اگست 2019 16:22

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) لاہور کے سپیشل جج سینٹرل نے غیر قانونی سرمایہ کاری کیس میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

سپیشل جج سنٹرل محمد رفیق نے کیس کی سماعت کی، غیر قانونی سرمایہ کاری کیس میں جیل حکام کی جانب سے عدالت میں آصف ہاشمی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، جیل حکام نے عدالت کوبتایا کہ آصف ہاشمی پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،اسی لیے ملزم کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکا،عدالت نے آصف ہاشمی کی طبی بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے ملزم آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میںمزید دو ستمبر تک توسیع کر دی، ملزم پر نجی کمپنی میں غیر قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنے اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزامات کا سامنا ہے۔