احتساب عدالت، ایل ڈی اے فراڈ کیس ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں12 روز کی توسیع

ہفتہ 17 اگست 2019 16:22

احتساب عدالت، ایل ڈی اے فراڈ کیس ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے ایل ڈی اے فراڈ کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں12 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے کے رو برو ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کے کرپشن کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے احد چیمہ سمیت ملزم آصف ملک اور عبدارشید کو عدالت کے رو برو پیش کیا ۔عدالت نے نیب حکام کی درخواست پر ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں12 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی،نیب حکام کے مطابق الفاء اسٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی۔