سرگودھایو نیورسٹی میں یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 17 اگست 2019 16:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) سرگودھایو نیورسٹی میں یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملکی سالمیت ، استحکام اور کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ اس موقع پریونیورسٹی سٹاف،طلبہ اوربچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر محمدنواز طاہر نے کہا کہ آزادی قدرت کی بہت بڑی نعمت ہے، جبکہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری مسلمانوں بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے کیونکہ جدوجہد آزادی کشمیر اس وقت منطقی انجام کی طرف گامزن ہے اور ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اخلاقی اور سفارتی سطح پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت کریں اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو بھی اس ضمن میںاپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :