پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

ہفتہ 17 اگست 2019 16:46

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) پنجاب یونیورسٹی نے برہان ضمیر ولد ضمیر احمد کوفزکس کے مضمون میں ان کے ’تہہ دار اور بھنچی ہوئی ساختوں میں اشاعت امواج ‘ کے موضوع پر،سحر شاہد دختر محمد انور شرق شاہد کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے ’حرارت پسند بیکٹیریا کے زائلا نیسز کے خوائص پر کاربوہائڈریٹ بائنڈنگ موڈیولز کے اثرات‘ کے موضوع پر،جویریہ شمشاد دختر شمشاد انور کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے ’مستقبل کے ممکنہ سماجی و معاشی حالات کے زیر اثرپاکستان کے آبی وسائل پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی مصنوعی نمونہ سازی اور خاکہ جاتی پیش کاری‘ کے موضوع پر، سارہ صدیقی دختر محمد پرویز صدیقی کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے ’پاکستان میں چند فضائی الرجنز کی حیاتیاتی جانچ‘ کے موضوع پراورحفصہ شہباز دختر شہباز صفدر کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’نکل اور کرومیم مزاحم بیکٹیریاکی پودوں کی نشونما میں فروغ دینے کی صلاحیت‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :